پاکستان اور دنیا کے دیگر ممالک میں الیکٹرک گاڑیاں تیزی سے مقبول ہو رہی ہیں، اور ماہرین کے مطابق اس سے مستقبل میں پیٹرول پر چلنے والی گاڑیوں کی طلب متاثر ہو سکتی ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ جیسے جیسے لوگ ایندھن کی بچت اور ماحول دوست گاڑیوں کی طرف مائل ہوں گے، پیٹرول گاڑیوں کی مقبولیت کم ہو جائے گی۔
مارکیٹ میں موجود گاڑیوں کی قیمتیں طلب اور رسد کے مطابق طے ہوتی ہیں، اس لیے جب الیکٹرک گاڑیوں کی تعداد بڑھ جائے گی اور لوگ انہیں خریدنا شروع کریں گے، تو دکاندار پیٹرول گاڑیوں کی قیمتیں کم کرنے پر مجبور ہو سکتے ہیں تاکہ فروخت برقرار رہے۔
اگرچہ پرانے ماڈلز کی قیمتیں پہلے ہی کم ہو چکی ہیں، لیکن نئی گاڑیوں کی قیمتیں زیادہ تر مینوفیکچرنگ لاگت اور ٹیکنالوجی پر منحصر ہیں، اس لیے ہر گاڑی پر فوری اثر نہیں پڑے گا۔
ماہرین کے مطابق مارکیٹ میں مقابلے اور حکومت کی پالیسیاں، جیسے ٹیکس میں چھوٹ یا سبسڈی، بھی قیمتوں پر اثر ڈال سکتی ہیں۔
اگر حکومت الیکٹرک گاڑیوں کو فروغ دے تو پیٹرول گاڑیوں کی قیمتوں پر مزید دباؤ پڑ سکتا ہے۔
نتیجتاً الیکٹرک گاڑیوں کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کے ساتھ پیٹرول پر چلنے والی گاڑیاں آہستہ آہستہ سستی ہو سکتی ہیں، لیکن یہ عمل وقت کے ساتھ ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں : شائقین کیلئے بڑی خوشخبری،پاکستان میں سستی ترین الیکٹرک گاڑیاں متعارف
جبکہ دوسری جانب الیکٹرا نے پاکستان میں اپنی نئی میٹرو الیکٹرک گاڑیوں کی لانچنگ کا اعلان کر دیا ہے۔
کمپنی نے مقامی مارکیٹ کے لیے 2 ڈور اور 4 ڈور دونوں ماڈلز متعارف کرائے ہیں۔ میٹروسیریز خاص طور پر اُن ڈرائیورز کے لیے ڈیزائن کی گئی ہے جو سستی اور ماحول دوست الیکٹرک گاڑی کی تلاش میں ہیں۔
Metro 2-Door تین بیٹری آپشنز کے ساتھ دستیاب ہے۔ 7.2 kWh ماڈل 80 سے 100 کلومیٹر کی رینج فراہم کرتا ہے اور اس کی قیمت 10 لاکھ 95 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے، جس میں رعایت کے بعد 10 لاکھ 45 ہزار روپے وصول کیے جائیں گے۔
10.8 kWh ورژن 130 سے 140 کلومیٹر چل سکتا ہے اور اس کی قیمت 11 لاکھ 45 ہزار روپے ہے، ڈسکاؤنٹ کے بعد 10 لاکھ 95 ہزار روپے۔ 12.96 kWh ماڈل کی رینج 170 سے 180 کلومیٹر ہے اور اس کی قیمت 11 لاکھ 95 ہزار روپے ہے، رعایتی قیمت 11 لاکھ 45 ہزار روپے رکھی گئی ہے۔





