محمد وسیم نے ورلڈ گولڈ بینٹم کا ٹائٹل جیت کر پاکستان آرمی کے نام کر دیا

پاکستانی باکسر محمد وسیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے عالمی سطح پر پاکستان کا پرچم بلند کر دیا۔

صوبائی دارالحکومت میں ہونے والے مقابلے میں محمد وسیم نے تھائی لینڈ کے باکسر جکراوت کو 12 راؤنڈ کے سخت مقابلے کے بعد شکست دے کر ورلڈ گولڈ بینٹم کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

میچ کے اختتام پر امپائر نے محمد وسیم کو فاتح قرار دیا اور یہ فتح نہ صرف ان کی ذاتی محنت کا نتیجہ ہے بلکہ پاکستان کے باکسنگ کی دنیا میں ایک سنہری لمحہ بھی ثابت ہوئی۔

محمد وسیم نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ پاک آرمی اور حکومت پنجاب کے شکر گزار ہیں جن کی حمایت کے بغیر یہ کامیابی ممکن نہیں تھی۔

لاہور میں چار روزہ انٹرنیشنل باکسنگ میلے کے دوران مجموعی طور پر 21 مقابلے ہوئے جن میں 15 ممالک کے 44 باکسرز نے حصہ لیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز تقریب کی مہمان خصوصی تھیں ، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ مریم نواز نے محمد وسیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ان کی یہ فتح قوم کا سر فخر سے بلند کرنے والی ہے اور پاکستانی کھیلوں کے لیے ایک تاریخی لمحہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بابر اعظم نے شاہد آفریدی کا اہم ریکارڈ توڑ دیا

وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ تقریب کے کامیاب انعقاد پر پاک آرمی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا شکریہ ادا کرتا ہوں، انہوں نے آخر میں پاکستان ہمیشہ زندہ باد کا نعرہ بلند کیا۔

Scroll to Top