فن لینڈ کے سفارتخانوں کی بندش، کیا پاکستان بھی شامل ہے؟

فن لینڈ حکومت نے تین اہم ممالک میں اپنے سفارتی خدمات محدود کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

فن لینڈ نے اعلان کیا ہے کہ وہ 2026 میں پاکستان، افغانستان اور میانمار میں اپنے سفارتخانوں کو بند کر دے گا۔

وزارتِ خارجہ کے مطابق یہ فیصلہ ان ممالک میں سیاسی حالات اور فن لینڈ کے ساتھ محدود تجارتی و اقتصادی تعلقات کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔

سفارتخانوں کی بندش کی تیاری پہلے ہی شروع ہو چکی ہے اور توقع ہے کہ اگلے سال یہ مکمل طور پر بند کر دیے جائیں گے۔

یہ اقدام فن لینڈ کے عالمی سفارتی نیٹ ورک کے اسٹریٹجک جائزہ کا حصہ ہے، جس کا مقصد وسائل کو زیادہ اہم ممالک پر مرکوز کرنا اور ملک کے خارجہ و سکیورٹی مفادات کو مضبوط بنانا ہے۔

فن لینڈ کی وزیرِ خارجہ ایلینا والٹونن نے کہا کہ یہ فیصلہ دنیا بھر میں فن لینڈ کی زیادہ مؤثر اور مسابقتی سفارتی موجودگی کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ فن لینڈ نے پہلے 2012 میں بجٹ کی کمی کے باعث اسلام آباد میں اپنا سفارت خانہ بند کیا تھا لیکن اسے 2022 میں دوبارہ کھولا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی سفارتی گونج: اقوامِ متحدہ نے حقِ خود ارادیت کی قرارداد منظور کرلی

 دیگر اسکینڈینیوین ممالک جیسے سویڈن نے بھی حالیہ سالوں میں سکیورٹی اور عملی وجوہات کی بنا پر پاکستان میں اپنی موجودگی محدود کی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Scroll to Top