کالام میں ونٹر سیزن کے دوران سیاحوں کا ہجوم، بازار اور ہوٹلز بھر گئے

کالام میں ونٹر سیزن نے اپنی بہار دکھا دی، سیاح خوبصورت برف پوش مناظرات کے لیے پہنچ گئے۔

(اکرام صدیقی) خوبصورت برف پوش مناظر اور سرد موسم نے سیاحوں کو اپنی جانب کھینچ لیا اور کالام ایک بار پھر پاکستان کے مقبول ترین ونٹر ٹورزم مقامات میں سے ایک بن گیا ہے۔

کالام بازار سیاحوں سے بھر گیا ہے، ہوٹلوں میں تقریباً ستر فیصد کمرے پہلے ہی بک ہو چکے ہیں، جبکہ گاڑیوں کی تعداد میں اضافہ ٹریفک کے مسائل میں اضافے کا باعث بن رہا ہے۔

گروپ ٹور آپریٹرز کے ساتھ آنے والی کوسٹرز اور بسوں کے لیے باقاعدہ پارکنگ کی سہولت نہ ہونے کی وجہ سے بازار سے ملحقہ لنک روڈز کوسٹرز کی قطاروں سے بھر گئے ہیں۔

ریسٹورنٹس پر سیاحوں کا رش معمول سے کہیں زیادہ ہے، جبکہ مقامی کاروباری حضرات اس غیر معمولی ہجوم سے بھرپور فائدہ اٹھا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کالام میں ممکنہ آپریشن پر کشیدگی، جرگے نے ڈی مارکیشن کا اعلان کردیا

ماہرین کے مطابق موسم کی شدت، برف پوش مناظر اور ونٹر ٹورزم کی بڑھتی ہوئی مقبولیت نے واضح کر دیا ہے کہ کالام سردیوں میں بھی پاکستان کا سب سے پسندیدہ سیاحتی مقام ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Scroll to Top