فیول اسٹیشن ایسوسی ایشن کی جانب سے ڈیرہ اسماعیل خان میں اسمگل شدہ پیٹرول کی فروخت کے خلاف احتجاج کیا گیا۔ مظاہرین نے الزام عائد کیا کہ انتظامیہ کی مبینہ ملی بھگت سے اسمگل شدہ پٹرول قبائلی علاقوں کے مختلف راستوں سے ڈیرہ اسماعیل خان لایا جاتا ہے۔
ڈیرہ اسماعیل خان سٹی کی فیول اسٹیشن ایسوسی ایشن نے ڈی آئی خان سٹی میں احتجاجی مظاہرہ کیا اور حق نواز پارک سے توپانو والا چوک تک مارچ کیا۔ مظاہرین نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر اپنے مطالبات کے حق میں اور ضلعی انتظامیہ کے خلاف نعرے درج تھے۔
مظاہرین نے الزام عائد کیا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی اسمگلنگ ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی ملی بھگت سے شروع ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: طلباء تنظیم کا پشاور یونیورسٹی کے مرکزی گیٹ کی بندش کے خلاف احتجاج
ان کا کہنا تھا کہ وہ کروڑوں روپے کا ٹیکس دیتے ہیں لیکن ان کا تحفظ نہیں ہوتا اور سرکاری ادارے رشوت لے کر غیر قانونی پیٹرولیم مصنوعات فروخت کرنے والوں کو تحفظ فراہم کر رہے ہیں۔
مقررین نے کہا کہ شہر میں اسمگل شدہ پیٹرول کی فروخت سے انہیں مالی نقصان ات کا سامنا ہے۔
انہوں نے حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر اس معاملے میں مداخلت کریں اور شہر میں غیر قانونی عمل کو روکیں۔