وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے آج دوپہر 2 بجے اہم اجلاس طلب کرلیا، تمام ایم پی ایز کی شرکت لازمی قرار

وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے آج دوپہر 2 بجے اہم اجلاس طلب کرلیا، تمام ایم پی ایز کی شرکت لازمی قرار

اہم سیاسی پیشرفت، پارٹی حکمت عملی اور عمران خان سے ملاقات کے معاملے پر اراکین اسمبلی کو اعتماد میں لیا جائے گا

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے آج دوپہر 2 بجے پارلیمانی پارٹی کا اہم اجلاس طلب کرلیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے تمام اراکین اسمبلی کو اجلاس میں لازمی شرکت کی خصوصی ہدایت جاری کردی ہے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں منگل کے روز اسلام آباد ہائیکورٹ کے سامنے ہونے والے ممکنہ احتجاج کے حوالے سے مشاورت کی جائے گی۔ اراکین اسمبلی کو احتجاج سے متعلق مجوزہ حکمت عملی پر اعتماد میں لیا جائے گا اور آئندہ کے لائحہ عمل پر بھی غور متوقع ہے۔

مزید ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی اجلاس میں ایم پی ایز سے اس صورتحال پر بات کریں گے کہ انہیں عمران خان سے ملاقات کیوں نہیں کرائی گئی، اور اس حوالے سے پارٹی کی مستقبل کی پالیسی پر بھی مشاورت ہوگی۔

اجلاس کو صوبائی سیاسی صورتحال کے پیش نظر نہایت اہم قرار دیا جا رہا ہے۔

Scroll to Top