سونا مزید مہنگا ہو گیا، فی تولہ قیمت میں کتنا اضافہ ہوا؟ جانیے

سونا مزید مہنگا ہو گیا، فی تولہ قیمت میں کتنا اضافہ ہوا؟ جانیے

ملک میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ,24 قیراط سونا 4 لاکھ 50 ہزار، 22 قیراط اور 21 قیراط سونے کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں

تفصیلات کے مطابق ملک میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ جاری ہے اور آج بھی فی تولہ سونے کی قیمت میں 3 ہزار روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اس اضافے کے بعد خالص 24 قیراط فی تولہ سونا 4 لاکھ 50 ہزار روپے ہو گیا ہے۔

اسی طرح، 22 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 12 ہزار 500 روپے جبکہ 21 قیراط فی تولہ سونا 3 لاکھ 93 ہزار 750 روپے تک پہنچ گیا ہے۔ مارکیٹ میں چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ دیکھا گیا ہے اور 10 گرام چاندی کی قیمت 6,650 روپے فی تولہ ہو گئی ہے۔

ماہرین کے مطابق عالمی سطح پر سونے کی بڑھتی ہوئی قیمتیں اور مقامی مارکیٹ میں طلب میں اضافہ اس مسلسل مہنگائی کی بڑی وجوہات ہیں۔ سرمایہ کار اور عام صارفین دونوں کو مشورہ دیا جا رہا ہے کہ سونے کی خریداری میں موجودہ اتار چڑھاؤ کو مدنظر رکھیں۔

یہ بھی پڑھیں:  آئی ایم ایف کے ساتھ سٹاف لیول معاہدہ ہو چکا ہے، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب 

Scroll to Top