افغان مہاجرین ہر صورت واپس جائینگے، خیبر پختونخوا میں افغان کیمپ اب بھی فعال ہیں، محسن نقوی

وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ افغان مہاجرین ہر صورت واپس جائیں گے، مقامی آبادی کی حفاظت اولین ترجیح ہے

تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ افغان ہمارے مہمان تھے لیکن اب ہمارے مہمان نہیں ہیں ، افغان شہریوں سے درخواست ہے کہ آپ لوگ خود عزت سے واپس چلے جائیں ، ملک بھر سے افغان باشندوں کو ہرصورت واپس بھیجا جائیگا خیبر پختونخوا میں افغان مہاجرین کے کیمپ اب بھی قائم ہیں، تاہم افغان کیمپوں کو ختم کرنے کے اقدامات جاری ہیں۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ نوشہرہ اور خیبر میں موجود کیمپوں کو ڈی نوٹیفائی کیا جا چکا ہے، تاہم وہ ابھی تک مکمل طور پر آپریشنل نہیں ہیں۔

محسن نقوی نے بتایا کہ اسلام آباد میں حالیہ خودکش حملے میں افغانی ملوث تھے اور اس سلسلے میں متعلقہ ایس ایچ اوز کو ذمہ داری سونپی گئی ہے کہ وہ ملوث افغانیوں کی تلاش کریں۔ انہوں نے زور دیا کہ ملکی سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے افغان مہاجرین کو ہر صورت واپس بھیجنا ناگزیر ہے۔ وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ مزید بم دھماکوں کے خطرے کے پیش نظر انہیں یہ اقدام اٹھانا پڑ رہا ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ صوبے میں موجود افغان کیمپ ابھی بھی فعال ہیں، لیکن حکام انہیں ختم کرنے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں تاکہ مقامی آبادی کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔ محسن نقوی نے یہ بھی کہا کہ پاکستان افغان مہاجرین کے معاملے میں سخت موقف اختیار کرے گا اور ملکی سلامتی کو کسی بھی صورت خطرے میں نہیں آنے دیا جائے گا۔

یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب خیبر پختونخوا میں افغان مہاجرین کے کیمپ اور ان کی سرگرمیوں کے حوالے سے عوامی خدشات بڑھ رہے ہیں۔ وزیر داخلہ کے مطابق، ان اقدامات کا مقصد نہ صرف مقامی آبادی کی حفاظت بلکہ ملک میں امن و امان کی صورتحال کو مستحکم کرنا بھی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سونا مزید مہنگا ہو گیا، فی تولہ قیمت میں کتنا اضافہ ہوا؟ جانیے

Scroll to Top