26 نومبر احتجاج کیس،انسداد دہشت گردی عدالت نے علیمہ خان کی دفعہ 7 اے ٹی اے ختم کرنے کی درخواست مسترد کر دی
تفصیلات کے مطابق تھانہ صادق آباد میں درج 26 نومبر احتجاج مقدمے میں انسداد دہشت گردی عدالت نے علیمہ خان کی درخواست مسترد کرتے ہوئے دہشت گردی کی دفعہ 7 اے ٹی اے برقرار رکھنے کا فیصلہ سنایا ہے۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے فیصلہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ پولیس نے دفعہ 7 اے ٹی اے درست طور پر لگائی تھی اور یہ مقدمہ عدالت کے دائرہ اختیار میں آتا ہے۔ انہوں نے مزید واضح کیا کہ مقدمے کا ٹرائل انسداد دہشت گردی عدالت میں ہی ہوگا۔
وکیل صفائی فیصل ملک نے عدالت کے فیصلے کو ہائی کورٹ میں چیلنج کرنے کا عندیہ دیا۔ علیمہ خان مقدمے کی سماعت کے بعد احاطہ کچہری سے باہر آئیں۔ عدالت نے آئندہ تاریخ پر سرکاری گواہان کو طلب کرتے ہوئے سماعت 4 دسمبر تک ملتوی کر دی۔
فیصلے میں یہ بھی کہا گیا کہ دہشت گردی کی دفعہ 7 اے ٹی اے درست اور عدالت کے دائرہ اختیار میں مکمل طور پر جائز ہے، جس سے یہ مقدمہ انسداد دہشت گردی عدالت کے دائرہ اختیار میں ہی سنا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: واشنگٹن میں پی ٹی آئی کا احتجاج بری طرح ناکام، بھرپورمہم کے باوجود مٹھی





