پشاور ہائیکورٹ نےپی او سی سے متعلق درخواستیں نمٹا دیں

پشاور ہائیکورٹ میں پاکستان اوریجن کارڈ (پی او سی) کے حصول سے متعلق 150 درخواستوں پر سماعت ہوئی۔

سماعت جسٹس وقار احمد اور جسٹس ڈاکٹر خورشید اقبال پر مشتمل بینچ نے کی۔

یہ بھی پڑھیں : خیبرپختونخوامیں ایڈز کیسز میں تشویشناک حد تک اضافہ

سماعت کے دوران ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ سپریم کورٹ نے پی او سی سے متعلق پشاور ہائیکورٹ کے سابقہ فیصلے کو معطل کر رکھا ہے۔

نادرا کے نمائندے نے عدالت کو بتایا کہ پاسپورٹ کو پی او سی کارڈ کے حصول کے لیے لازمی قرار دیا گیا ہے۔

جسٹس وقار احمد نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ پی او سی کے لئے جن کے پاسپورٹ نہیں انکو بنانا چاہیئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عدالت نادرا کے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق ہی درخواستوں کو نمٹا رہی ہے۔

عدالت نے تمام 150 درخواستیں نمٹا دیں۔

Scroll to Top