محمد اعجاز آفریدی
خیبر پختونخوا حکومت نے 13 محکموں کے انتظامی سیکرٹریز سمیت 25 اعلی افسران کے تبادلوں اور تعیناتیوں کے احکامات جاری کردئیے، تبدیل ہونے والے افسران میں سیکرٹری فنانس ، سیکرٹری سپورٹس، سیکرٹری بلدیات، سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو بھی شامل ہیں ۔
محکمہ اسٹبلشمنٹ خیبر پختونخوا نے اعلامیہ جاری کردیا ، جاری ہونے والے اعلامیہ کے مطابق مسعود احمد کو سیکرٹری انڈسٹریز کے عہدے سے ہٹا کر کمشنر ملاکنڈ ڈویژن تعینات کیا گیا ہے۔ محمد جاوید مروت کو ممبر بورڈ آف ریونیو سے کمشنر مردان ڈویژن جبکہ داوود خان کو سیکرٹری پبلک ہیلتھ انجینئرنگ سے کمشنر ڈی آئی خان ڈویژن تعینات کیا گیا ہے۔
عطاء الرحمان کو ممبر ریونیو کے عہدے سے تبدیل کر کے سیکرٹری اوقاف حج مذہبی اور اقلیتی امور لگا دیا گیا ہے،ظریف المانی کو منیجنگ ڈائریکٹر ایجوکیشن فاؤنڈیشن سے ہٹا کر سیکرٹری لائیو سٹاک فشریز اور کوآپریٹیو ڈیپارٹمنٹ تعینات کیا گیا ہے۔
محمد آصف کو اسپیشل سیکرٹری فنانس سے تبدیل کر کے سیکرٹری سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز بنا دیا گیا ہے۔ محمد ایاز کو سیکرٹری ایریگیشن کے عہدےسے تبدیل کر کے سیکرٹری انٹر پروونشل کوآرڈینیشن لگایا گیا ہے جبکہ عبدالباسط کو اسپیشل سیکرٹری ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن سے تبدیل کر کے سیکرٹری ایریگیشن تعینات کر دیا گیا ہے۔
سیکرٹر فنانس امیر سلطان ترین کو تبدیل کر کے ممبر بورڈ آف ریونیو تعینات کیا گیا ہے کیپٹن ریٹائرڈ کامران احمد آفریدی کو سیکرٹری ہائر ایجوکیشن سے تبدیل کر کے سیکرٹری فنانس لگا دیا گیا ہے۔ محمد زبیر کو سیکرٹری انرجی اینڈ پاور سے تبدیل کر کے سیکرٹری ٹرانسپورٹ تعینات کر دیا گیا ہے۔
اسی طرح مسعود یونس کو سیکرٹری ٹرانسپورٹ سے ہٹا کر سیکرٹری پبلک ہیلتھ انجینئرنگ لگا دیا گیا ہے جبکہ جنید خان کو ڈی جی مائنز اینڈ منرلز کے عہدے سے ہٹا کر کے سیکرٹری کلائمیٹ چینج اینڈ فارسٹ ڈیپارٹمنٹ تعینات کر دیا گیا ہے۔اسی طرح محمد ضیا الحق کو سیکرٹری انٹر پروونشل کوآرڈینیشن سے تبدیل کر کے سیکرٹری مواصلات و تعمیرات تعینات کیا گیا ہے۔
سعادت حسن کو سیکرٹری اسپورٹس سے تبدیل کر کے سیکرٹری کلچر ٹورزم اور میوزیم لگا دیا گیا ہے،سہیل خان کو ڈی جی ایجوکیشن مانیٹرنگ اتھارٹی سے تبدیل کر کے سیکرٹری ریلیف اینڈ ری ہیبلیٹیشن لگایا گیا ہے، یوسف رحیم کو سیکرٹری ریلیف سے تبدیل کر کے اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ثاقب رضا اسلم کو سیکرٹری لوکل گورنمنٹ سے تبدیل کر کے اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، اس کے علاؤہ عنایت اللہ وسیم کو سیکرٹری اوقاف حج مذہبی امور سے تبدیل کر کے اسٹیبلشمنٹ رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
سیکرٹری لائیو سٹاک طاہر اورکزئی کو تبدیل کر کے اسٹیبلشمنٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ محمد اسرار کو سیکرٹری مواصلات تعمیرات سے تبدیل کر کے سیکرٹری ہائر ایجوکیشن تعینات کر دیا گیا ہے۔ اعلامیہ کے مطابق عابد وزیر کو کمشنر ملاکنڈ سے تبدیل کر کے سیکرٹری انڈسٹریز کامرس اینڈ ٹیکنیکل ایجوکیشن لگایا گیا ہے۔
نثار احمد کو کمشنر مردان سے تبدیل کر کے سیکرٹری انرجی اینڈ پاور تعینات کیا گیا ہے۔اس کے علاؤہ ظفر الاسلام کو کمشنر ڈی آئی خان سے تبدیل کر کے سیکرٹری لوکل گورنمنٹ لگا دیا گیا ہے جبکہ پی ایم ایس آفیسر محمد آصف کو ایڈیشنل سیکرٹری منرل ڈیولپمنٹ سے تبدیل کر کے ڈی جی مائنز اینڈ منرلز تعینات کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پشاور ہائیکورٹ نےپی او سی سے متعلق درخواستیں نمٹا دیں





