وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ضلعی انتظامیہ نے دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے کسی بھی قسم کے جلسے، جلوس یا احتجاج پر مکمل پابندی عائد کی ہے۔
ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ دفعہ 144 کے نفاذ کا مقصد شہریوں کی حفاظت اور امن و امان قائم رکھنا ہے۔
جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ضلعی انتظامیہ کسی بھی غیر قانونی سرگرمی کے انعقاد پر فوری قانونی کارروائی کرے گی اور قانون کے مطابق سخت اقدامات اٹھائے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں : این ایف سی معاملہ،خیبرپختونخوا اسمبلی میں بحث جاری
انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کسی بھی غیر قانونی سرگرمی میں حصہ نہ لیں اور قانون کی مکمل پابندی کریں تاکہ کسی قسم کے ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔
ضلع انتظامیہ کا کہنا ہے کہ دفعہ 144 نافذ ہونے کے بعد سڑکوں، عوامی مقامات اور اہم شاہراہوں پر کسی بھی قسم کے احتجاج یا جلوس کی اجازت نہیں ہوگی اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی چارہ جوئی عمل میں لائی جائے گی۔





