بنوں خودکش حملے کے شہداء کی نماز جنازہ ادا،وزیراعلی اوروزراءغائب

بنوں میں خود کش حملے میں شہید ہونے والے اسسٹنٹ کمشنرمیرانشاہ سمیت دیگر شہداء کی نماز جناز ادا کر دی گئی ۔

شہداءکی نمازجنازہ پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ بنوں کینٹ میں ادا کر دی گئی ہے۔

چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا شہاب علی شاہ، انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید، ریجنل پولیس آفیسر بنوں سجاد خان، کمشنر بنوں خالد محمود، جی او سی سیون ڈویژن میجر جنرل عادل افتخار، بریگیڈیئر عمیر خان نیازی، ڈی پی او بنوں یاسر آفریدی، ڈی پی او نارتھ وزیرستان سجاد حسین، ڈپٹی کمشنر محمد فہیم خان، ایس پی سی ٹی ڈی فضل واحد سمیت دیگر سول و عسکری حکام نے نمازجنازہ میں شرکت کی۔

شہداءکی تابوت کو سلامی پیش کی گئی اور پھول چڑھائے گئے۔

نماز جنازہ میں وزیراعلی خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی اور صوبائی وزراء نے شرکت نہیں کی ۔

چیف سیکرٹری اور آئی جی پی خیبر پختونخوا نے شہداءکو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہداءنے کارسرکار کی ادائیگی کے دوران ملک و قوم کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے بزدلانہ حملے ہمارے حوصلے پست نہیں کرسکتے۔ شہداءکی قربانیاں ہرگز رائیگاں نہیں جائیں گی اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ دہشت گردوں کو بہت جلد کیفرکردار تک پہنچا کر ان کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ بنوں ریجن میں دہشتگردی کے خاتمے کے لیے مشترکہ کوششیں مزید تیز کی جائیں گی اور عوام کے تعاون سے امن کے دشمنوں کا ہر حال

واضح رہے کہ آج شمالی وزیرستان میں تعینات اسسٹنٹ کمشنر شاہ ولی خان کے قافلے پر میرانشاہ بنوں روڈ پر معصوم آباد کے علاقے خود کش حملہ کیاگیا۔

حملے میں اسسٹنٹ کمشنر شاہ ولی خان سمیت 4افراد شہید جبکہ 3افراد زخمی ہوگئے۔

شہداء میں دو پولیس اہلکار اور ایک عام شہری جبکہ زخمیوں میں اسسٹنٹ کمشنرکا ڈرائیور اور دو پولیس اہلکار شامل ہیں ۔

واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور واقعے کی تحقیقات شروع کردی۔

یہ بھی پڑھیں : سینیٹر سیف اللہ ابڑو کو شوکاز نوٹس جاری

Scroll to Top