واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہیں نوبیل انعام نہیں ملا، حالانکہ انہوں نے مختلف جنگوں کو روکنے میں اہم کردار ادا کیا۔
کابینہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ کہا گیا کہ اگر روس اور یوکرین کے درمیان جنگ رک جائے تو انہیں نوبیل انعام ملے گا، لیکن یہ نہیں دیکھا گیا کہ پاک بھارت جنگ اور دیگر آٹھ جنگیں بھی رُکی ہوئی تھیں۔
صدر ٹرمپ نے مزید کہا مجھے ہر جنگ روکنے پر نوبیل انعام ملنا چاہیے، لیکن میں لالچی نہیں بننا چاہتا۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ نوبیل انعام پانے والی ایک خاتون نے انہیں بھی نوبیل انعام کا حق دار قرار دیا۔
TRUMP: “Every time I end a war they say, ‘If President Trump ends that war, he’s going to get the Nobel Prize.'”
“If I end that war… ‘Well, he won’t get it for that war. But if he ever gets it for the next war.'”
“Now they’re saying, ‘If he ever ends the war with Russia and… pic.twitter.com/18ed7CAYxO
— Fox News (@FoxNews) December 2, 2025
صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ انہیں جنگوں میں ہونے والی ہلاکتوں کی پرواہ ہے، اور انہوں نے آٹھ جنگیں روکی ہیں۔ نویں جنگ روس اور یوکرین کے ساتھ ختم ہونے والی ہے، جس پر انہیں نوبیل انعام دیا جا سکتا ہے۔
ٹرمپ نے کہا کہ یوکرین کی صورتِ حال پیچیدہ ہے اور مسئلہ حل کرنا آسان نہیں۔
یہ بھی پڑھیں : شمالی وزیرستان میں کامیاب آپریشن: محسن نقوی نے سکیورٹی فورسز کو سلام پیش کیا
انہوں نے کہا جب بھی میں کسی جنگ کو ختم کرتا ہوں، لوگ کہتے ہیں، اگر صدر ٹرمپ اس جنگ کو ختم کر دیتے ہیں تو وہ نوبل انعام کے حقدار ہیں۔ لیکن اگر میں اس جنگ کو ختم کر دوں تو… نہیں ملے گا۔ شاید اگلی جنگ کے لیے مل جائے۔
صدر ٹرمپ نے زور دیا کہ انہوں نے گزشتہ آٹھ جنگیں ختم کیں اور اس کے باوجود انہیں ہر جنگ کے لیے نوبیل انعام کا حق ملنا چاہیے، مگر وہ لالچی نہیں ہیں۔





