مانسہرہ ، تیز رفتار کوسٹر حادثے کا شکار ، ڈرائیور جاں بحق ،6 افراد زخمی

مانسہرہ ، تیز رفتار کوسٹر حادثے کا شکار ، ڈرائیور جاں بحق ،6 افراد زخمی

ضلع مانسہرہ میں تیز رفتار کوسٹر حادثے کا شکار ہوگئی ہے جس کی وجہ سے ڈرائیور جاں بحق جبکہ گاڑی میں سوار 25 مسافروں میں 6 مسافر زخمی ہو گئے ، زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کی گئی ۔

ضلع مانسہرہ میں ہاتھی میرا موٹر وے کے مقام پر کوسٹر گاڑی تیز رفتار ی کے باعث ڈرائیور سے بے قابو ہو کر حادثے کا شکار ہوگئی ابتدائی اطلاع کے مطابق کوسٹر میں 25 بندے سوار تھے کنٹرول روم کو اطلاع موصول ہوتے ہی ریسکیو 1122 کی ایمبولینسیز بمع میڈیکل ٹیمیں حادثہ کے مقابم پر روانہ کردی گئیں

اس حادثے کے حوالے سے ریسکیو ترجمان نے بتایا کہ کوسٹر گاڑی تیز رفتاری کے باعث بے قا بو ہونے کیوجہ سے حادثہ کا شکار ہوئی

حادثہ میں ڈرائیور جاں بحق جبکہ 6افراد زخمی ہوگئے جن میں شاہد ، احسان ودیگر زخمی ہوئے ہیں جبکہ جاں بحق ڈرائیور کی پہچان صدام کے نام سے ہوئی ، ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیم اور موٹر وے پولیس نے موقع پر پہنچ کر تمام افراد کو فرسٹ ایڈ فراہم کرکے ہسپتال مانسہرہ منتقل کردیا۔

Scroll to Top