اسلام آباد: سابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بطور چیف آف ڈیفنس فورسز تقرری پر مبارکباد دی اور اسے تاریخی فیصلہ قرار دیا۔
صادق سنجرانی نے کہا کہ نئے عہدے سے تینوں مسلح افواج کے درمیان ہم آہنگی اور رابطے مزید مضبوط ہوں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ ملک دشمن قوتیں اس تقرری سے شدید مایوسی کا شکار ہوئی ہیں، جبکہ یہ تقرری ملکی دفاع اور قومی سلامتی کو مزید مستحکم کرے گی۔
سابق چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ افواجِ پاکستان نے بھارت کو عبرتناک شکست دی اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں آپریشن بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص نے پاکستان کا عالمی تشخص نمایاں کیا۔
انہوں نے کہا کہ سی ڈی ایف کی تقرری ملک میں استحکام کے ایک نئے دور کی بنیاد ہے۔
یہ بھی پڑھیں : فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دسمبر 2030 تک چیف آف ڈیفنس فورسز تعینات،نوٹیفکیشن جاری
صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کی سفارش پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بطور آرمی چیف اور چیف آف ڈیفنس فورسز تقرری کی منظوری دے دی ہے۔
صدر مملکت کی منظوری کے بعد فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی تقرری کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ملک کے پہلے چیف آف ڈیفنس فورسز بن گئے ہیں ۔
یہ تعیناتی پانچ سال کے لیے کی گئی ہے اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دسمبر 2030 تک چیف آف ڈیفنس فورسز کے عہدے پر تعینات رہیں گے۔
صدر مملکت نے وزیراعظم شہباز شریف کی سفارش پر چیف آف ایئر اسٹاف ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی مدتِ ملازمت میں بھی دو سال کی توسیع کی منظوری دے دی ہے۔
اس توسیع کا اطلاق ان کی موجودہ پانچ سالہ مدتِ ملازمت کے مارچ 2026 میں مکمل ہونے پر ہوگا۔





