پشاور صدر میں تجاوزات کیخلاف بڑا آپریشن شروع کردیاگیا ہے ، کنٹونمنٹ بورڈ پشاور کے اس اقدام پر تاجروں اور عوام نے خوشی کا اظہار کیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل ملٹری لینڈز و کنٹونمنٹ بورڈ وزارت دفاع کی جانب سے جاری خصوصی ہدایات پر کنٹونمنٹ بورڈ پشاور نے عمل درامد کرتے ہوے پشاور صدر میں تجاوزات کیخلاف بڑا آپریشن شروع کر دیا، صدر کے مختلف علاقوں میں غیر قانونی تجاوزات اور روڈ بلاک کرنے والے ریڑھی بانوں کے خلاف آپریشن میں کینٹونمنٹ بورڈ انتظامیہ کو مقامی
پولیس کی تعاون بھی حاصل رہی۔
ٓآپریشن کا آغاز صدر روڈ سے کیا گیا جس میں بھاری مقدار میں غیر قانونی تجاوزات کرنیوالوں کا سامان ضبط کرلیاگیا ، جو جرمانہ کی ادائیگی کے بعد واپس کیاجائے گا ، صدر کے دیگر علاقوں لیاقت بازار ، وک فوارا اور ٹیپو سلطان روڈ پر بھی آپریشن کیا گیا، اس دوران پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات تھی، جبکہ کنٹونمنٹ بورڈ کے 40 اہلکاروں پر مشتمل ٹیم نے اس بڑے
آپریشن میں حصہ لیا۔
کینٹونمنٹ بورڈ پشاور کے ایگزیکٹو آفیسر چودھری بابر حسین کے مطابق صدر بازار میں غیر قانونی تجاوزات کو ہٹانے اور راستوں کو کھولنے کے حوالے سے دکانداروں اور ریڑھی بانوں کو بار ہار ہدایات جاری کی گئی اور دکانوں کے اگے مناسب جگہ تک لائن بندی کر کے راستے مختص کیے گیے، تاہم کنٹونمنٹ بورڈ کی ایس او پی اور ہدایات پر قطعی عمل درامد نہیں کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ اس صورتحال میں باقاعدہ اپریشن کا آغاز کیا گیا جو جاری رہے گا اور پشاور کینٹ کے باقی علاقوں جیسے گورا بازار، سنہری مسجد روڈ، ارباب روڈ، خادم حسین روڈ، فخرعالم روڈ، شعبہ بازار اور دیگر بازاروں میں بھی جاری رہے گا اور تمام غیر قانونی تھڑوں اور تجاوزات کو مسمار کرکے سامان بحق سرکار ضبط کیا جائیگا۔
ترجمان کینٹ بورڈ پشاورکے مطابق یہ آپریشن حکام بالا کی جانب سے جاری ہدایات کی روشنی میں کیا جا رہا ہے، جو کہ ائندہ جاری رہے گا۔ پشاور کینٹ میں رمضان المبارک کے دوران بھی یہ آپریشن جاری رہے گا تاکہ عوام کی سہولیات اور اسانیوں کا خیال رکھا جا سکے۔