پختون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) کے سربراہ منظور پشتین پر فائرنگ کے واقعے کی اطلاعات بے بنیاد ہیں۔
ذرائع کے مطابق مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر یہ افواہیں گردش کر رہی تھیں کہ انہیں گولی لگی ہے اور وہ جاں بحق ہو گئے ہیں، تاہم مصدقہ ذرائع نے ان خبروں کی تردید کر دی ہے۔
ذرائع کا نے کہا کہ منظور پشتین پر کسی قسم کا حملہ نہیں ہوا، اور وہ خیریت سے ہیں۔ پی ٹی ایم کے رہنماؤں نے بھی ایسی کسی اطلاع کی تصدیق نہیں کی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ خبریں محض افواہوں اور پروپیگنڈے پر مبنی ہیں، جن میں کوئی صداقت نہیں۔
ابتدائی اطلاعات کے بعد مختلف حلقوں میں تشویش پائی گئی، تاہم تصدیق کے بعد واضح ہو گیا کہ سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی یہ خبر مکمل طور پر جھوٹی تھی۔