محمد اعجاز آفریدی
خیبرپختونخوا پولیس کے اہم افسران کے تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
انسپکٹر جنرل پولیس خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ایس پی کینٹ اختراز خان کو ایکٹنگ ایس پی سی ٹی ڈی کے طور پر تبادلہ کر دیا گیا ہے۔
اعلامیہ کے مطابق ایکٹنگ ایس پی انوسٹیگیشن احسان شاہ کو ایکٹنگ ایس پی صدر کے عہدے پر تعینات کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : پشاورمیں پولیس افسران کے تبادلے
کیپٹل سٹی پولیس آفیسر نے ضلع خیبر میں تعینات ایکٹنگ ایس ڈی پی او باڑہ اور ایکٹنگ ایس ڈی پی او تیراہ سمیت4 پولیس افسران کے تبادلے کردئیے۔
اس حوالے سے سی سی پی او پشاور نے اعلامیہ جاری کردیا، جاری ہونے والے اعلامیہ کے مطابق ایکٹنگ ایس ڈی پی او باڑہ ضلع خیبر محمد عابد آفریدی کو تبدیل کرکے ایکٹنگ ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر باڑہ ضلع خیبر تعینات کردیاہے ۔
ایکٹنگ ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر ایس آئی حکمت خان کو تبدیل کرکے ایکٹنگ ایس ڈی پی او تیراہ لگایاگیاہے ، اسی طرح ایس آئی لال جان کو ایکٹنگ ایس ڈی پی او تیراہ کے عہدے سے تبدیل کرکے ایکٹنگ ایس ڈی پی او لنڈی کوتل تعینات کیا گیاہے ۔
ایس آئی مظہر خان کو ایکٹنگ ایس ڈی پی او لنڈی کوتل سے تبدیل کرکے ایکٹنگ ایس ڈی پی او باڑہ تعینات کیاگیاہے۔





