محمد اعجاز آفریدی
سی ٹی ڈی مردان ریجن اور نوشہرہ پولیس کی مشترکہ کارروائی میں ٹی ٹی پی انتخاب عالم گروپ کا اہم دہشت گرد ہلاک ہوگیا۔
کارروائی غائبانہ بابا، تھانہ نظام پور کی حدود میں انٹیلی جنس بیسڈ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کے دوران کی گئی۔
ہلاک دہشت گرد کی شناخت حماد ظاہر ولد ظاہر بادشاہ سکنہ کاہی نظام پور کے نام سے ہوئی جو کانسٹیبل مقصود کی ٹارگٹ کلنگ، قتل، اقدام قتل اور بھتہ خوری سمیت سنگین جرائم میں مطلوب تھا۔
ترجمان کے مطابق دہشت گرد پولیس پارٹی پر خودکار ہتھیاروں سے فائرنگ کر رہا تھا جس کے جواب میں فائرنگ کے تبادلے میں مارا گیا جبکہ اس کے ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
پولیس نے موقع سے کلاشنکوف، دو میگزین اور کارتوس برآمد کر لیے۔
آئی جی خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید کی ہدایت پر دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔





