اگر تمہیں سہیل آفریدی کو کسی ذاتی مسئلے پر کتا ثابت کرنا ہےتو آئی ایس پی آر کا کندھا استعمال نہ کرو، حسن ایوب کا شفیع اللہ جان کو دو ٹوک جواب

سینئر تجزیہ کار حسن ایوب نے خیبر پختونخوا حکومت کے ترجمان شفیع اللہ جان کا بیان جھوٹا اور گمراہ کن قرار دیتے ہوئے سخت الفاظ میں جواب دیا ہے۔

معاملہ اس وقت سامنے آیا جب شفیع اللہ جان نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر ایڈیٹ شدہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے پختونوں کی توہین کی ہے۔

شفیع اللہ جان نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ”ڈی جی آئی ایس پی آر پختونوں سے معافی مانگو۔ یہ پورے خیبرپختونخواہ کی توہین ہے۔ آپ نے آج یہ زبان استعمال کر کے یہ ثابت کر دیا کہ جو سہیل آفریدی نے کہا تھا وہ ٹھیک کہا تھا۔ تم پختونوں کے وزیر اعلیٰ کے بارے میں یہ کہہ رہے ہو تو عام پختون کے ساتھ کیا کیا سلوک ہوا ہوگا؟”شفیع اللہ جان نے یہ تاثر دینے کی کوشش کی کہ شاید ڈی جی آئی ایس پی آر نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے بارے میں “کتنے بھوکنے” کی اصطلاح استعمال کی ہے۔

حسن ایوب نے شفیع اللہ جان کے اس بیان کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا کہ شفیع اللہ جان وہاں موجود نہیں تھےجبکہ وہ خود موجود تھے۔

انہوں نے لکھا:”شفیع اللہ جان میں وہاں موجود تھا، تم نہیں اور یہ سوال بھی ڈی جی آئی ایس پی آر سے میں نے ہی کیا، تم نے نہیں۔ یہی تم لوگوں کا پیشہ ہے، جعلی بیانیہ بنانا۔”

انہوں نے مزید کہا کہ:”کیا سہیل آفریدی نے کبھی کہا ملک ڈیفالٹ کر جائے گا؟ کیا سہیل آفریدی نے کبھی کہا وائس چیف آف آرمی اسٹاف لگ گیا ہے؟ کیا سہیل آفریدی نے کبھی بولا کہ فوج لڑ نہیں سکتی، سیاست کرتی ہے؟”

حسن ایوب نے ویڈیو کو ایڈیٹ شدہ قرار دیتے ہوئے اصل ویڈیو بھی شیئر کی اور سخت الفاظ میں لکھا:”اگر تمہیں سہیل آفریدی کو کسی ذاتی مسئلے پر کتا ثابت کرنا ہے، تو آئی ایس پی آر کا کندھا استعمال نہ کرو۔”

انہوں نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت کے ترجمان کا جھوٹا بیانیہ بے نقاب ہو چکا ہے اور ایڈیٹ شدہ مواد کے ذریعے اداروں کے خلاف تاثر قائم کرنے کی کوشش ناقابل قبول ہے۔

Scroll to Top