فیفا 2026 ڈراز: 12 گروپس اور 48 ٹیموں کی دلچسپ تفصیلات سامنے آ گئیں

واشنگٹن: فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کے ڈراز کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے، جس کے تحت ٹورنامنٹ میں شریک 48 ٹیموں کو 12 گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ یہ میگا ایونٹ اگلے سال امریکہ، کینیڈا اور میکسیکو میں مشترکہ طور پر کھیلا جائے گا۔

ڈراز کے مطابق گروپ اے میں میزبان میکسیکو، جنوبی افریقہ، جنوبی کوریا اور پلے ڈی سے کوالیفائر ٹیم شامل کی گئی ہے۔ گروپ بی میں میزبان کینیڈا کے علاوہ قطر، سوئٹزرلینڈ اور یو ایفا پلے آف اے کی ٹیم شامل ہوگی، جبکہ گروپ کی چوتھی ٹیم ویلز یا نادرن آئرلینڈ میں سے کوئی ایک ہوگی۔

گروپ سی میں برازیل، مراکش، اسکاٹ لینڈ اور ہیٹی کو رکھا گیا ہے۔ اسی طرح گروپ ڈی میں میزبان امریکہ، آسٹریلیا، پیراگوئے اور یو ایفا پلے آف سی کی ٹیم شامل ہوگی۔

گروپ ای میں جرمنی، ایکواڈور، آئیوری کوسٹ اور کوراکاو کے نام شامل ہیں۔ گروپ ایف میں نیدرلینڈز، جاپان، تیونس اور یو ایفا کوالیفائر بی سے ٹیم کو جگہ دی گئی ہے۔

گروپ جی میں بیلجیم، ایران، مصر اور نیوزی لینڈ شامل ہیں، جبکہ گروپ ایچ میں اسپین، سعودی عرب، یوروگوئے اور کیپ وردے کی ٹیمیں شامل کی گئی ہیں۔

گروپ آئی میں فرانس، سینیگال، ناروے اور فیفا پلے آف 2 کی کوالیفائر ٹیم شامل کی گئی ہے۔ دفاعی چیمپیئن ارجنٹینا گروپ جے میں آسٹریا، الجزائر اور اردن کے ساتھ مقابلہ کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں : ٹرمپ کو فیفا امن ایوارڈ سے نوازا گیا، عالمی سطح پر کوششیں سراہیں گئیں

گروپ کے میں پرتگال، ازبکستان، کولمبیا اور فیفا کوالیفائر ون کی ٹیم شامل ہے، جبکہ گروپ ایل میں انگلینڈ، کروشیا، پانامہ اور گھانا کی ٹیمیں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئیں۔

فیفا ورلڈ کپ 2026 کے ڈراز کی تقریب واشنگٹن میں منعقد ہوئی، جس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی موجود تھے اور تقریب کے دوران شریک ٹیموں کی گروپ بندی کے عمل کا مشاہدہ کیا۔

اس موقع پر فٹبال کی دنیا کے شائقین کے درمیان سنسنی اور جوش و خروش دیکھا گیا، کیونکہ ہر گروپ میں شامل ٹیموں کے امکانات اور میچوں کے سنسنی خیز مقابلوں کی پیش گوئی کی جا رہی ہے۔

فیفا کے عہدیداروں نے بھی بتایا کہ اس ڈراز کے بعد ہر ٹیم کی تیاریوں اور حکمت عملیوں پر خصوصی توجہ دی جائے گی، اور گروپ مرحلے کے میچز شائقین کے لیے یادگار ثابت ہوں گے۔

Scroll to Top