وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے احکامات پر ضلع چارسدہ کے پڑانگ روڈ پر قائم پرانی سبزی منڈی کی منتقلی کے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔
اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر قیصر خان کی قیادت میں ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی ہے، جس میں تمام تحصیلوں کے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز اور ٹی ایم اوز کو خصوصی ٹاسک سونپا گیا ہے۔ سبزی منڈی کے قریب گورنمنٹ ہائی سکول نمبر ون بند کر دیا گیا ہے، پڑانگ روڈ کو بھی مکمل سیل کر دیا گیا ہے، پولیس کی بھاری نفری، ہیوی مشینری بھی موقع پر موجود ہے ۔
ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ اس دوران سبزی منڈی کو سبزی لینے والی گاڑیوں کا داخلہ بند کردیاگیا ہے جبکہ مذاحمت کرنیوالوں کیخلاف سخت ایکشن لیاجائیگا۔ کمشنر پشاور کیساتھ ہونیوالے اجلاس پر کارروائی کا آغاز کردیاگیا ہے چارسدہ سبزی منڈی کی منتقلی کا عمل شروع کردیاگیا ۔
انتظامیہ کی جانب سے واضح پیغام جاری کیا گیا ہے، جس کے مطابق غیر قانونی اقدامات برداشت نہیں کئے جائیں گے۔ پولیس اور انتظامیہ متحرک ہوگئی ہے۔ چارسدہ کے تمام راستوں پر پرانی سبزی منڈی آنے والی سبزی اور فروٹ کے گاڑیوں کا داخلہ بند کردیا گیا ہے۔ یاد رہے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے احکامات پر ضلع چارسدہ کے پڑانگ روڈ پر قائم پرانی سبزی منڈی کی منتقلی کے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔
