محمد اورنگزیب

سی پیک فیز ٹو میں انفراسٹرکچر سے بزنس ٹو بزنس سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا،وزیرخزانہ محمد اورنگزیب

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نےکہا کہ پاکستان نے معاشی استحکام حاصل کر لیا ۔

دوحہ فورم سے خطاب کرتے ہوئےوفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نےکہاکہ آئی ایم ایف پروگرام کے بعد مالیاتی و توانائی اصلاحات جاری ہیں، پاکستان کی برآمدات میں بہتری سے آئی ٹی سروسز کو فروغ ملا، رواں مالی سال 4 ارب ڈالر کی آئی ٹی سروسز برآمدات متوقع ہیں۔

انہوں نے کہا کہ خلیجی ممالک سے ترسیلات زر 18 سے 20 ارب ڈالر سالانہ متوقع ہے، تباہ کن سیلاب کےباعث ملک کی معاشی ترقی میں 0.5 فیصد کمی آئی۔

یہ بھی پڑھیں : چینی کی قیمتوں میں کمی ،ادارہ شماریات کی نئی رپورٹ جاری

محمد اورنگزیب نے قطر کے ساتھ ایل این جی، زرعی اور ٹیکسٹائل شعبے میں تعاون مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا جبکہ موسمیاتی سرمایہ کاری پر زور دیا ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں تجارتی بہاؤ اور ٹیکنالوجی میں نئے مواقع ہیں، مصنوعی ذہانت اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز سمیت قطر کے ساتھ شراکت داری میں اضافہ ہوا، آئی ایم ایف کا 1.3 ارب ڈالر آرایس ایف پروگرام موسمیاتی خطرات سے نمٹنے کیلئےہے۔

محمد اورنگزیب کا کہناتھا کہ سی پیک فیز ٹو میں انفراسٹرکچر سے بزنس ٹو بزنس سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا، نوجوان فری لانسرز بلاک چین، اے آئی اور ڈیجیٹل مہارتوں سے آمدنی بڑھا سکتے ہیں، قطر کیساتھ ایف ٹی اے سے توانائی اور مصنوعی ذہانت میں شراکت داری مزید مضبوط ہوگی۔

Scroll to Top