سکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن، قلات میں بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد مارے گئے

سکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن، قلات میں بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد مارے گئے

کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، قلات میں بھارتی سپانسرڈ 12 دہشت گرد ہلاک، اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد برآمد

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع قلات میں سکیورٹی فورسز نے ایک کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران بارہ بھارتی سپانسرڈ دہشت گرد ہلاک کر دیے ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق یہ دہشت گرد فتنہ ال ہندوستان سے تعلق رکھتے تھے اور علاقے میں متعدد دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث تھے۔

آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا اور شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد دہشت گرد مارے گئے۔ ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ علاقے میں کسی بھی ممکنہ بھارتی سپانسرڈ دہشت گرد کے خاتمے کے لیے کلئیرنس آپریشن جاری ہے اور سکیورٹی فورسز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے انسداد دہشت گردی مہم کو وژن ’’عزم استحکام‘‘ کے تحت پوری شدت سے جاری رکھے ہوئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق، یہ کارروائی علاقے میں امن و امان قائم رکھنے اور دہشت گردی کی وارداتوں کی روک تھام کے لیے ایک اہم اقدام ہے۔ آپریشن کی کامیابی سے بلوچستان میں انسداد دہشت گردی کے عمل کو مزید تقویت ملی ہے اور سیکیورٹی فورسز کے عزم کو ظاہر کیا گیا ہے کہ وہ کسی بھی بیرونی مداخلت یا دہشت گرد سرگرمی کو برداشت نہیں کریں گے۔

Scroll to Top