پشاور، پی ٹی آئی کا پاور شو بری طرح فلاپ، عوام نے مسترد کر دیا

پشاور میں پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کا پاور شو بری طرح ناکام ہو گیا، شرکا کی کم تعداد نے پارٹی قیادت میں تشویش پیدا کر دی ہے۔

پی ٹی آئی کا یہ جلسہ توقعات کے مطابق ہجوم اکٹھا نہ کر سکا جس کے باعث یہ پاور شو سیاسی حلقوں میں موضوعِ بحث بن گیا ہے۔

پی ٹی آئی کے آفیشل پیج پر نشر کی گئی ڈرون ویڈیو میں جلسہ گاہ کے متعدد حصے خالی دکھائی دیتے ہیں جبکہ سینیٹر علامہ راجا ناصر عباس کی تقریر کے دوران بھی میدان مکمل طور پر نہ بھر سکا۔

جلسے میں موجود ایک پی ٹی آئی کارکن نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہر جلسے میں اس امید سے آتے ہیں کہ کوئی اعلان ہوگا لیکن نہیں ہوتا۔

جلسے میں موجود کارکان نے کہا کہ پی ٹی  دیگر قیادت سے درخواست ہے کہ اعلان کر دیں ہم تیار کھڑے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا میں اچھی گورننس کی بدولت عوام نے ہمیں تیسری بار منتخب کیا، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی

اس سے پہلے بھی پشاور رنگ روڈ پر ہونے والا پی ٹی آئی کا جلسہ خاطر خواہ رش نہ لایا تھا۔

موجودہ صورتحال نے پارٹی کی مقامی تنظیموں کی فعالیت اور عوامی موبلائزیشن پر سوالات کھڑے کر دیے ہیں جبکہ ناقدین کا کہنا ہے کہ عوام نے پی ٹی آئی کے بیانیے سے فاصلہ اختیار کر لیا ہے۔

خیبرپختونخوا کے عوام کا کہنا ہے کہ پاک فوج ہمارا اپنا ادارہ ہے اور اس کا سر فخر سے بلند رہنا پاکستان کی عزت میں اضافہ کرتا ہے۔

عوام نے نشاندہی کی کہ کچھ لوگ سوشل میڈیا اور مصنوعی ذہانت کے ذریعے فوج کے خلاف گمراہ کن پروپیگنڈا کر رہے ہیں جو ملک اور قوم کے لیے نقصان دہ ہے۔

عوام نے مزید کہا کہ پاکستانی فوج کی عسکری قیادت کی وجہ سے آج دنیا بھر میں پاکستان کی عزت اور وقار بڑھا ہے اور مخصوص عناصر کا پروپیگنڈا عالمی میڈیا کے ذریعے پاکستان کے خلاف استعمال کیا جاتا ہے۔

Scroll to Top