پی ٹی آئی کو فیصلہ کرنا ہوگا وہ ریاست کے ساتھ کھڑی ہے یا اپنی متنازع قیادت کے ساتھ، احسن اقبال

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ وہ ریاست کے ساتھ کھڑی ہے یا اپنی متنازع قیادت کے ساتھ ہے۔

وفاقی وزیر احسن اقبال ڈی جی آئی ایس پی آر نے قوم کے جذبات کی بہترین عکاسی کی ہے اور افواجِ پاکستان ملک کی حفاظت میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔

نارووال میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ انہوں نے دہشت گردی کے خلاف مسلح افواج کی تاریخی کامیابیوں کو سراہا اور کہا کہ یہ تمام کارنامے قوم کی نظر میں قابل قدر ہیں۔

نارووال میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ سیاسی مفاد کے لیے ریاست یا افواج پر تنقید کرنا ملک دشمنی کے مترادف ہے۔

وفاقی وزیر نے 190 ملین پاؤنڈ سکینڈل پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  عوام کے وسائل کا غلط استعمال ناقابلِ قبول ہے، انہوں نے عسکری قیادت پر تنقید کو بھی رد کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ ہے۔

احسن اقبال نے پی ٹی آئی کی موجودہ سیاسی مشکلات کو اس کی اپنی سیاسی حکمت عملی کا نتیجہ قرار دیا اور کہا کہ اگلے انتخابات میں عوام ایسے رویے کو مسترد کر دیں گے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ موجودہ عالمی حالات میں پاکستان کسی اندرونی انتشار کو برداشت نہیں کر سکتا۔ گزشتہ دو سال میں ملک کو معاشی بحران سے نکالا گیا ہے اور آئندہ تین سال پاکستان کے لیے فیصلہ کن ثابت ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ انتشار اور فساد کی سیاست نے ملک کو نقصان پہنچایا، جبکہ قومی اتحاد ہی مستقبل میں ترقی کی ضمانت ہے، مسلم لیگ (ن) اگلی نسل کے لیے روشن اور خوشحال پاکستان کا خواب رکھتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 9مئی کو پی ٹی آئی اور 10مئی کو بھارت کو شکست ہوئی،عطا تارڑ

وفاقی وزیر احسن اقبال نے کا مزید کہنا تھا کہ عوام نے نفرت انگیز اور گالی گلوچ والی سیاست کو مسترد کر دیا ہے اور اب ملک کی ترقی اور تعمیر کی سیاست ہی عوام کی خواہش کے مطابق ہے۔

Scroll to Top