ملک میں گھروں اور دفاتر کے لیے سولر پینل سسٹمز کی قیمتوں میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مختلف کیپیسٹی والے سسٹمز کی قیمتیں پہلے کے مقابلے میں ہزاروں روپے کم ہو گئی ہیں۔
گھروں اور دفاتر میں لگائے جانے والے 5 کلو واٹ سولر سسٹم کی قیمت اب پانچ لاکھ 50 ہزار روپے ہے، جو پہلے چھ لاکھ روپے تھی۔ 7 کلو واٹ کے سسٹم کی قیمت کم ہو کر چھ لاکھ روپے ہو گئی ہے۔
اسی طرح 10 کے وی والے سولر سسٹم کی قیمت جو پہلے 10 لاکھ 50 ہزار سے 11 لاکھ روپے تک تھی، اب 9 لاکھ 50 ہزار سے 10 لاکھ روپے کے درمیان دستیاب ہے۔
15 کے وی والے سولر سسٹم کی قیمت بھی 14 لاکھ سے 14 لاکھ 50 ہزار روپے کے بجائے اب 12 لاکھ 50 ہزار سے 13 لاکھ روپے تک آ گئی ہے۔
سولر سسٹمز کی قیمتوں میں کمی کی بڑی وجہ تاجروں اور کمپنیوں کی جانب سے منافع میں وقتی طور پر 30 سے 40 فیصد تک کمی بتائی گئی ہے، تاکہ صارفین کو سستی اور آسان سولر انرجی فراہم کی جا سکے۔
دکانداروں کا کہنا ہے کہ اس کمی سے نہ صرف گھریلو صارفین کو فائدہ ہوگا بلکہ سولر انرجی کے استعمال میں بھی اضافہ متوقع ہے، جو بجلی کی بچت اور صاف توانائی کے فروغ میں مددگار ثابت ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں : پیٹرول و ڈیزل کی قیمتوں کے بارے میں اہم خبر آ گئی
جبکہ دوسری جانب پیٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں ممکنہ اضافہ، اقتصادی رابطہ کمیٹی جلد فیصلہ کرے گی
تفصیلات کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، کیونکہ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں (او ایم سی) اور ڈیلرز نے اپنے منافع میں اضافے کی سمری اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کو بھجوا دی ہے۔
کمیٹی اس پر غور کرے گی اور فیصلہ وفاقی کابینہ کی توثیق کے بعد نافذ کیا جائے گا۔





