عمران خان کی رہائی کے لئے نئی حکمت عملی بنانے والی کمیٹی اختلافات کا شکار

بانی تحریک انصاف عمران خان کی رہائی کے لئے نئی حکمت عملی بنانے والی کمیٹی اختلافات کا شکار ہوگی ہے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عمران خان کی رہائی کے لیے نئی حکمت عملی بنانے کے لیے بنائی گئی پی ٹی آئی کی 11 رکنی کمیٹی میں اختلافات سامنے آئے ہیں۔

پی ٹی آئی کی مذکورہ کمیٹی کا اجلاس شام 4 بجے اسلام آباد میں ہونا تھا اور پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان، صاحبزادہ حامد رضا، رؤف حسن اور دیگر انتظار جاری رکھے ہوئے ہیں

لیکن پی ٹی آئی کے سینئر رہنما سلمان اکرم راجہ، عمر ایوب، شیخ وقاص اکرم اور دیگر نہ پہنچ سکے اور بالآخر سینئر رہنماوں کی غیر موجودگی میں ہی اجلاس شروع کردیا۔

عمر ایوب کی سربراہی میں 11 رکنی سیاسی کمیٹی تشکیل دی گئی جبکہ ذیلی کمیٹی میں اسد قیصر، شبلی فراز، جنید اکبر، میاں اسلم اقبال، شاہ فرمان، صاحبزادہ حامد رضا، فردوس شمیم نقوی، شیخ وقاص اکرم، علی محمد خان اور رؤف حسن شامل تھے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی اور جے یو آئی (شیرانی)کا اتفاق رائے سے آگے بڑھنے کا فیصلہ

 عمر ایوب نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ذیلی کمیٹی کا اجلاس انہیں اعتماد میں لیے بغیر بلایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ کمیٹی کا اجلاس ایسی جگہ بلایا جائے جہاں تمام ارکان پہنچ سکیں۔

Scroll to Top