پشاور ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی سمیت 21 پی ٹی آئی رہنماؤں کی حفاظتی ضمانت کی درخواستیں لارجر بینچ کو بھیج دی۔
پشاور ہائیکورٹ کےجسٹس ارشد علی اور جسٹس فہیم ولی پر مشتمل بینچ دو رکنی بینچ نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا اور 21 پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنماؤں کی حفاظتی ضمانت کے لیے دائر درخواستوں پر دو رکنی بینچ نے محفوظ فیصلہ سنا دیا ۔
عدالت نے تمام درخواستوں کو مزید کارروائی کے لیے لارجر بینچ کو بھیج دیا۔
یہ بھی پڑھیں : وسائل کی کمی صوبے میں امن کے قیام میں رکاوٹ نہیں بنے گی، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی
عدالت نے وزیراعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی،سابق سپیکر اسد قیصر، فیصل امین گنڈاپور، شاندانہ گلزار اور قاسم علی شاہ ،سابق وزیراعلی علی امین گنڈاپور، مصدق عباسی اورڈاکٹر امجد سمیت 21پی ٹی آئی رہنماؤن کی درخواستوں پر سماعت کی۔





