خیبر پختونخوا میں پولیس اسٹیشن عوام کےچندوں سے بن رہے ہیں، سردار حسین بابک

خیبر پختونخوا میں پولیس اسٹیشن عوام کے چندوں سے قائم کئے جا رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار عوامی نیشنل پارٹی کے سینئر رہنما سردار حسین بابک نے پختون ڈیجیٹل پوڈ کاسٹ میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کیا۔

سردار حسین بابک نے کہا کہ ہر ضلع میں دہشت گرد سرعام گھوم رہے ہیں اور کاروائیاں کر رہے ہیں دوسری جانب صوبائی حکومت کی جانب سے پولیس کو کسی بھی قسم کی مالی اور انتظامی سپورٹ نہیں دی جارہی۔

پولیس کے پاس گاڑیوں میں پٹرول ڈالونے کے پیسے نہیں ہیں، حتاکہ ماہانہ راشن تک نہیں دیا جارہا۔ صوبے میں پولیس اسٹیشن عوام کے چندوں سے تعمیر ہورہے ہیں۔ ان عوامل کے باعث پولیس کے جوانوں کا مورال پست ہورہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے عوامی مفاد کے منصوبے شروع کئے جارہے ہیں دوسری جانب خیبر پختونخوا کی حکمران جماعت ہر دوسرے روز اسلحہ اٹھائے اسلام آباد کی جانب رواں ہوتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: علی امین گنڈاپور نے دہشتگردی کا مقابلہ کرنا ہے تو عملی کام کرنا ہوگا،سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا امیر حیدر

سردار حسین بابک نے صوبائی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مزید کہا کہ یہ وفاق سے صوبے کے حقوق حاصل کرنے کے لئے کیوں احتجاج نہیں کرتے؟ کیوں یہ اعلان نہیں کرتے کہ اگر صوبے کو اس کا حق نہ دیا گیا تو تمام اراکین اسمبلی اسلام آباد میں احتجاج کریں گے۔

Scroll to Top