راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں قید پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی )کے بانی عمران خان سے ملاقات کے لیےوزیراعلی خیبرپختونخوا سمیت چھ ناموں پر مشتمل فہرست جیل انتظامیہ کو جمع کروا دی گئی ہے۔
فہرست میں وزیراعلی خیبرپختوا سہیل آفریدی سمیت صوبائی وزیر ارشد ایوب،ریاض خان اورعاصم خان کے نام شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : اختیار ولی کی پریس کانفرنس: معاون خصوصی شفیع جان کاسخت ردعمل
سابق وزیراعظم سے ملاقات کرنے والوں کی فہرست میں سینیٹر مرزا آفریدی اور ریاض خان کے نام بھی شامل ہیں ۔
وزیراعلی سہیل آفریدی سمیت دیگر سیاسی رہنما کل اڈیالہ جیل جائیں گے۔





