35ویں نیشنل گیمز: پاکستان آرمی 144 گولڈ کے ساتھ سب سے آگے، واپڈا اور نیوی پیچھے

اسلام آباد: 35ویں نیشنل گیمز میں پاکستان آرمی بدستور میڈل ٹیبل پر برتری برقرار رکھے ہوئے ہے اور اب تک 144 گولڈ میڈلز کے ساتھ مجموعی طور پر سب سے آگے ہے۔

پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ تازہ میڈل ٹیبل کے مطابق آرمی نے گزشتہ روز مقابلوں کے اختتام تک 144 گولڈ، 72 سلور اور 42 برانز میڈلز جیت کر اپنی مجموعی تعداد 258 تک پہنچا دی۔

واپڈا 61 گولڈ، 52 سلور اور 56 برانز میڈلز کے ساتھ مجموعی طور پر دوسرے نمبر پر موجود ہے، جب کہ پاکستان نیوی 28 گولڈ، 30 سلور اور 23 برانز میڈلز جیت کر تیسری پوزیشن پر ہے۔

پنجاب کا دستہ 10 گولڈ، 31 سلور اور 43 برانز میڈلز کے ساتھ چوتھے، سندھ 9 گولڈ، 20 سلور اور 47 برانز میڈلز کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔

ایچ ای سی نے 8 گولڈ، 33 سلور اور 47 برانز میڈلز کے ساتھ چھٹی پوزیشن حاصل کی، جب کہ پاکستان ایئر فورس 6 گولڈ، 11 سلور اور 14 برانز کے ساتھ ساتویں نمبر پر رہی۔

یہ بھی پڑھیں : آئی ایم ایف: پاکستان نے قرض پروگرام کے زیادہ تر اہداف پورے کر لیے، معیشت میں نمایاں بہتری

خیبر پختونخوا 5 گولڈ، 9 سلور اور 31 برانز میڈلز کے ساتھ آٹھویں، ریلویز 3 گولڈ، 5 سلور اور 19 برانز کے ساتھ نویں اور بلوچستان 2 گولڈ، 7 سلور اور 16 برانز میڈلز کے ساتھ 10ویں پوزیشن پر موجود ہے۔

اسلام آباد نے ایک گولڈ، تین سلور اور چھ برانز میڈلز کے ساتھ گیارہویں پوزیشن حاصل کی، پولیس ایک سلور اور 20 برانز کے ساتھ بارہویں، جب کہ گلگت بلتستان تین برانز میڈلز کے ساتھ تیرہویں نمبر پر ہے۔

آزاد کشمیر نے دو برانز میڈلز جیتے اور چودھویں جبکہ آخری پوزیشن پر موجود ہے۔

Scroll to Top