برطانیہ میں اوورسیز پاکستانیوں کے لیے نادرا کی بڑی سہولت

اسلام آباد: نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) برطانیہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے لیے 13 دسمبر 2025 کو موبائل رجسٹریشن آپریشن کا آغاز کرے گی۔

اس خصوصی اقدام کا مقصد بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو شناختی سہولیات فراہم کرنا ہے تاکہ وہ اپنی شناختی دستاویزات کی تجدید یا حصول آسانی سے کر سکیں۔

نادرا کی جانب سے جاری کردہ معلومات کے مطابق موبائل رجسٹریشن وینز لندن کے برینٹ، گلاسگو (مانچسٹر) اور ناٹنگھم (برمنگھم) میں تعینات ہوں گی۔

یہ وینز شہریوں کو کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈز (CNIC)، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے نیشنل آئیڈنٹیٹی کارڈز (NICOP) اور فیملی رجسٹریشن سرٹیفکیٹس (FRC) کے اجرا اور تجدید کی سہولت فراہم کریں گی۔

یہ بھی پڑھیں : جرمنی جانے کے خواہشمند پاکستانیوں کےلیے بڑی خوشخبری

نادرا نے سوشل میڈیا پر بھی گوگل میپ کے لنکس فراہم کیے ہیں تاکہ گلاسگو اور ناٹنگھم میں آنے والے پاکستانی شہری درست مقام پر پہنچ سکیں اور کسی قسم کی پریشانی نہ ہو۔

نادرا کے اس اقدام سے برطانیہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کو شناختی خدمات تک رسائی میں سہولت میسر آئے گی اور دستاویزات کے حصول یا تجدید کے عمل میں درپیش مشکلات کم ہوں گی۔

اہم ہدایات:

موبائل وینز صرف مخصوص شہروں میں دستیاب ہوں گی۔
آنے والے افراد کو اصل دستاویزات اور ضروری فارم ساتھ لانا لازمی ہے۔
سہولت کے لیے پیشگی اپائنٹمنٹ یا وقت کے بارے میں مقامی نادرا کی ویب سائٹ یا سوشل میڈیا اپڈیٹس کو چیک کریں۔

Scroll to Top