فضائی آلودگی اور گھنی دھند نے ملک کے بڑے شہروں کو لپیٹ میں لے لیا

اسلام آباد: ملک کے مختلف شہروں میں فضائی آلودگی برقرار رہنے کے باعث شہری مشکلات کا شکار ہیں۔

لاہور دنیا کے سب سے زیادہ آلودہ شہروں میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) 398 تک پہنچ گیا۔ فیصل آباد میں اے کیو آئی 542، گوجرانوالہ 398، راولپنڈی 352 اور پشاور میں 325 ریکارڈ کیا گیا۔

دھند اور فضائی آلودگی کے بڑھتے اثرات کے باعث خیبرپختونخوا، سندھ اور پنجاب کے مختلف شہروں میں حد نگاہ محدود ہوگئی ہے۔ اس کے نتیجے میں موٹرویز پر ٹریفک بھی متاثر ہوئی ہے۔

موٹرویز کی بندش اور ٹریفک کی صورتحال:

موٹروے ایم ون: پشاور سے رشکئی تک بند
موٹروے ایم2: لاہور سے ہرن مینار تک ٹریفک داخلہ بند
موٹروے ایم4: شیر شاہ انٹرچینج سے شام کوٹ انٹرچینج تک بند
موٹروے ایم5: ملتان سے ظاہر پیر تک ٹریفک داخلہ ممنوع

موٹر وے پولیس نے شہریوں سے غیر ضروری سفر سے گریز کرنے، دھند میں گاڑیوں کے درمیان فاصلہ برقرار رکھنے، اور فوگ لائٹس آن رکھنے کی ہدایت دی ہے تاکہ کسی حادثے سے بچا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں : راتوں رات موٹروے اچانک بند،انتظامیہ نے وجہ بتا دی

شہریوں کو یہ بھی مشورہ دیا گیا کہ صرف ضرورت پڑنے پر اور دن کی روشنی میں سفر کریں اور سفر سے پہلے موٹروے ہیلپ لائن سے تازہ ترین معلومات حاصل کریں۔

فضائی آلودگی اور دھند کی شدت میں اضافے کے باعث شہریوں کو صحت اور حفاظتی اقدامات پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

Scroll to Top