امریکا یا چین، اے آئی میں صرف ایک ہی فاتح ہو گا، ڈو نلڈ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا اور چین کی اے آئی دوڑ میں صرف ایک ہی فاتح ہوگا اور اس وقت امریکا کو اس میدان میں چین پر واضح برتری حاصل ہے۔

وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ نے اعلان کیا کہ وہ مصنوعی ذہانت سے متعلق ایک اہم ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کرنے جا رہے ہیں۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ اے آئی ٹیکنالوجی کی نگرانی کے لیے مرکزی اتھارٹی کے تحت منظوری کا نیا نظام لایا جائے گا تاکہ 50 ریاستوں کی انفرادی منظوری کے پیچیدہ عمل سے بچا جاسکے، آنے والے برسوں میں امریکی اقتصادی ترقی کا انحصار بڑی حد تک اے آئی پر ہوگا۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے جوہری ہتھیاروں میں کمی کے حوالے سے روس اور چین سے بات چیت کی ہے اور روس اس سلسلے میں مثبت رویہ رکھتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایران ایٹمی صلاحیت کے دو ماہ قریب تھا مگر ہم نے اسے تباہ کردیا، ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ اب ایران امریکہ کے ساتھ ڈیل کرنا چاہتا ہے۔

ٹرمپ نے کہا کہ وینزویلا سے ہزاروں کی تعداد میں قاتل امریکا میں داخل ہوئے، انہوں نے کہا سمندری راستے سے ہونے والی منشیات کی سمگلنگ 92 فیصد تک کم ہوگئی ہے۔

صدر ٹرمپ نے یوکرین پر بات کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے ماضی میں یوکرین کو 350 ملین ڈالر فراہم کیے مگر بدلے میں کچھ حاصل نہ ہوا، ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ ماہ یوکرین میں فوجیوں سمیت 25 ہزار افراد ہلاک ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: یوکرین جنگ کے خاتمے کی کوششیں مزید پیچیدہ، ٹرمپ نے نئی شرائط سامنے رکھ دیں

امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکا نے مشرق وسطیٰ میں امن کے لیے فعال کردار ادا کیا ہے اور غزہ میں قیام امن کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اشارہ دیا کہ امریکا جلد وینزویلا میں زمینی کارروائی بھی کر سکتا ہے۔

Scroll to Top