حکومت کا بھارتی دھرندھر کے جواب میں فلم ریلیز کرنے کا اعلان

سندھ حکومت نے پاکستان کیخلاف ریلیز ہونے والی بھارتی فلم دھرندھر کے جواب میں میرا لیاری فلم ریلیز کرنے کا اعلان کردیا۔

 سندھ کے سینئروزیر برائے اطلاعات و نشریات، ٹرانسپورٹ و مانس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ بھارتی فلم پاکستان کیخلاف سازش ہے۔

شرجیل انعام میمن کے مطابق  اگلے ماہ لیاری کا اصل کلچر دکھانے کیلیے ’میرا لیاری‘ کے نام سے فلم ریلیز کی جائے گی۔

 سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں شرجیل انعام میمن نے کہا کہ دھرندھر فلم پاکستان کا منفی چہرہ دکھانے کے پروپیگنڈے کی کڑی ہے جس میں بالخصوص لیاری کو ہدف بنایا گیا ہے۔

شرجیل میمن نے کہا ہے کہ حقیقت یہ ہے کہ لیاری پُرتشدد نہیں بلکہ پُرامن، ثقافت، ٹیلنٹ اور حوصلے کی علامت والا علاقہ ہے۔

شرجیل میمن نے اپنے پیغام میں مزید لکھا ہے کہ لیاری کی اصل تصویر دنیا کو دکھانے کیلیے اگلے ماہ ’میرا لیاری‘ کے نام سے فلم ریلیز کی جارہی ہے جس میں دنیا کو لیاری کا امن، خوشحالی اور فخر دکھایا جائے گا۔

Scroll to Top