وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر اختیار ولی نے سہیل آفریدی کو سخت پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ آپ چند دنوں کے وزیراعلی ہیں، زیادہ پھیلانے کی ضرورت نہیں۔
اختیار ولی خان نے ویڈیو پیغام میں وزیراعلیٰ سہیل آفریدی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ آپ کا راج اور آپ کا وقت ختم ہو چکا ہے اور عمرانی حکومت کا دور بھی ختم ہو چکا ہے۔
وزیراعلیٰ کے کو آرڈینیٹر اختیار ولی نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی جھوٹ نہ بولیں اور عوامی مسائل پر توجہ دیں۔
انہوں نے کہا کہ کوہاٹ میں سہیل آفریدی کے حالیہ جلسے کے مقام کے قریب، لوگ اور جانور ایک ہی جوہڑ سے پانی پی رہے ہیں جو صورتحال کی سنگینی کو ظاہر کرتی ہے۔
انہوں نے سہیل آفریدی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ رات کو اپنے وزیروں کے ساتھ محض گپ شپ کرنے کی بجائے انہیں پشاور کے لیڈی ریڈنگ ہسپتال کا دورہ کرنا چاہیے۔
سینکڑوں مریض سردیوں کی راتوں میں ہسپتال کی کمی اور آئی سی یو میں بیڈز نہ ہونے کی وجہ سے سڑکوں پر ایڑھیاں رگڑ رگڑ کر مر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:اب آزادی حاصل کرکے ہی واپس لوٹیں گے، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا جلسے سے خطاب
اختیار ولی نے مزید کہا کہ مریضوں کے ورثاء اور ذہنی مریض آپ کی بد انتظامیوں سے شدید نالاں ہیں اور آپ کے خلاف ردعمل ظاہر کر رہے ہیں۔





