موٹر سائیکل خریدنا ہوا آسان، ہنڈا ماڈلز بلا سود اقساط پر حاصل کریں

بینک الفلاح نے اٹلس ہنڈا کی موٹر سائیکلوں کے لیے محدود مدت کی زیرو مارک اپ اسکیم متعارف کرا دی ہے.

سکیم کے کے تحت صارفین ہنڈا کے مقبول ماڈلز بلا سود، آسان ماہانہ اقساط پر وہ بھی بلاسود کے حاصل کر سکتے ہیں۔

بینک کی جانب سے یہ سہولت ایسے وقت پیش کی گئی ہے جب بڑھتی ہوئی مہنگائی اور قیمتوں میں اضافے کے باعث نئی موٹر سائیکل خریدنا عام شہریوں کے لیے مشکل ہوتا جا رہا ہے۔

اسکیم کے تحت ہنڈا کے تین مقبول ماڈلز، سی ڈی 70، سی جی 125 اور سی جی 150، بینک الفلاح کے کریڈٹ کارڈ کے ذریعے فنانس کیے جا سکیں گے۔

ہنڈا سی ڈی 70 کی قیمت 1,59,900 روپے ہے جسے صارفین 26,650 روپے ماہانہ اقساط پر خرید سکتے ہیں۔

ہنڈا سی جی 125 کی قیمت 2,38,500 روپے مقرر کی گئی ہے جس کی ماہانہ قسط 39,750 روپے ہے جبکہ ہنڈا سی جی 150 کی قیمت 4,59,900 روپے رکھی گئی ہے جسے 76,650 روپے ماہانہ اقساط پر خریدا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ہونڈا کی 77ویں سالگرہ پر نئی ہائبرڈ ایچ آر-وی ای ایچ ای وی پر خصوصی پیشکش

بینک الفلاح کے مطابق اس اسکیم میں کوئی مارک اپ شامل نہیں تاہم پروسیسنگ فیس اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی لاگو ہوں گی۔

موٹر سائیکلوں کی فراہمی اسٹاک کی دستیابی سے مشروط ہے اور یہ آفر صرف محدود مدت کے لیے مؤثر رہے گی۔

Scroll to Top