Peshawar City

پشاور کے شہریوں کا غیرقانونی پارکنگ اور تجاوزات کے خلاف آپریشن کا مطالبہ

شاہد جان

پشاور کے صدر بازار میں تجاوزات اور غیر قانونی پارکنگ کے باعث عوام کو مشکلات کا سامنا ہے۔

پختون ڈیجیٹل سے گفتگو کرتے ہوئے شہریوں نے کہا کہ صدر بازار میں تجاوزات کے باعث خریداری کرنا تو دور کی بات پیدل چلنا بھی محال ہو چکا ہے۔

تجاوزات اور غیر قانونی پارکنگ سے صرف شہری ہی نہیں بلکہ تاجر بھی پریشان ہیں۔

پشاور صدر بازار میں کے ایک تاجر نے پختون ڈیجیٹل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ کہ تجاوزات مافیا اب انتظامیہ کے کنٹرول سے باہر ہوچکا ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے آپریشن تو کیا جاتا ہے لیکن اگلے ہی روز پھر وہی صورتحال دیکھنےکو ملتی ہے۔

شہریوں نے صدر بازار میں قائم غیرقانونی پارکنگ پر اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ پارکنگ کے نام پر عوام کو لوٹا جارہا ہے۔ پچاس روپے کی چیز خریدنے کے لئے آنے کی صورت میں بھی پہلے آپ کو ایک سو روپے پارکنگ فیس ادا کرنی پڑتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پشاور: افغانستان سے درآمد شدہ قالینوں کی چمک بحال کرنے کا روایتی مرکز

صدر بازار کے ایک اور تاجر نے تجاوزات اور غیر قانونی پارکنگ کو انتظامیہ کی نااہلی قرار دیا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ رمضان المبارک کی آمد سے قبل تجاوزات اور غیر قانونی پارکنگ کا خاتمہ کیا جائے ۔

انتظامیہ کی جانب سے پشاور شہر اور کنٹونمنٹ بورڈ کے مختلف علاقوں میں تجاوزات کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے تاہم شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ان کاروائیوں کا دائرکار وسیع کیا جائے۔

Scroll to Top