اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں حق خودارادیت سے متعلق پاکستان کی قرارداد منظور

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پاکستان کی جانب سے پیش کردہ حق خودارادیت سے متعلق قرارداد اتفاق رائے سے منظور کر لی گئی۔

پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے نائب مستقل مندوب عثمان جدون نے کہا کہ غیر ملکی قبضے میں رہنے والی اقوام کو حق خودارادیت دیئے بغیر پائیدار امن ممکن نہیں۔

نائب مستقل مندوب نے مزید کہا کہ فلسطینی عوام کے حق خودارادیت کی مسلسل نفی کے باعث مشرق وسطیٰ میں امن قائم نہیں ہو سکتا۔

قرارداد میں مقبوضہ کشمیر کے عوام کے حق خودارادیت کو تسلیم کیا گیا ہے جبکہ نائب مستقل مندوب نے اس موقع پر کہا کہ حق خودارادیت ایک ناقابل تنسیخ اور عالمگیر حق ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اقوام متحدہ کے عالمی امن دن پر پاک فوج کے عالمی امن میں نمایاں کردار کی تعریف

پاکستان کے نائب مستقل مندوب عثمان جدون نے کہا کہ کشمیری تنازعہ کا منصفانہ حل جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کے قیام کے لیے مرکزی حیثیت رکھتا ہے۔

Scroll to Top