اسلام آباد راولپنڈی میں زلزلے کے شدید جھٹکے

اسلام آباد  اور راولپنڈی سمیت گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.7 تھی جبکہ گہرائی 12 کلومیٹر کے ساتھ ہندو کش ریجن تھا۔

زلزلہ 10 بجکر 45 منٹ پر آیا، زلزلے کے جھٹکوں کے بعد شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

ماہرین شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور عمارتوں میں رہتے ہوئے محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: افغانستان میں 6.3 شدت کا زلزلہ، ہلاکتوں کی تعداد 20 ہوگئی

زلزلے کے بعد ہندو کش ریجن میں اس سے پہلے بھی ماضی میں زلزلے کے متعدد واقعات درج ہیں، مقامی انتظامیہ اور ریسکیو ادارے الرٹ پر ہیں۔

Scroll to Top