پشاور۔ گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کی چیئرپرسن روبینہ خالد کی گورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔
ملاقات میں صوبہ میں غریب طبقات کی انکم سپورٹ پروگرام کے تحت مالی امداد سے متعلق امور پر گفتگو کی گئی۔
گورنر خیبر پختونخوا کو چیئرپرسن روبینہ خالد نے بی آئی ایس پی کے تحت صوبہ میں جاری مختلف پروگراموں کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔
ملاقات میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت مالی امداد و کفالت کے طریقہ کار میں مزید شفافیت لانے سے متعلق مختلف تجاویز پر بھی زیر غور رہیں۔ ملاقات میں پشاور میں بی آئی ایس پی کے دفتر کے لیئے اراضی کے حصول کے معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا
اس موقع پر گورنر خیبر پختونخوا نے کہا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام معاشرے کے غریب طبقات کی کفالت کا بہت بڑا اہم منصوبہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پشاور کی گورگھٹڑی: آثارِ قدیمہ کا خزانہ اور ثقافتوں کا سنگم
ان کا مزید کہنا تھا کہ بی آئی ایس پی خواتین کو بااختیار بنانے، بچوں کی تعلیم کے فروغ اور صحت کے شعبے میں بھی مثبت اثرات مرتب کر رہا ہے۔ ملک بھر میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ماڈل دفاتر قائم کیئے جائیں۔