خیبرپختونخوا کے ضلع کرک میں سکیورٹی فورسز نے آپریشن میں 6 خوارج ہلاک کردیے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے ضلع کرک میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا۔
آئی ایس پی آر نے بتایاکہ آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز نے مؤثر طریقے سے خوارج کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا اور کارروائی میں 6 خوارج ہلاک کردیے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 13 خوارج ہلاک
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ کسی خوارج کے مکمل خاتمے تک آپریشن کا سلسلہ جاری رہے گا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔