بگ بیش لیگ میں تاریخ رقم، ایک اننگز میں دو سنچریاں اور سب سے زیادہ چھکوں کا نیا ریکارڈ قائم

برسبین : آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ (BBL) کی تاریخ میں پہلی بار ایک اننگز میں دو سنچریاں اسکور کی گئیں جبکہ ایک ہی میچ میں سب سے زیادہ چھکوں کا ریکارڈ بھی قائم ہو گیا۔

یہ تاریخی مقابلہ جمعہ کے روز برسبین ہیٹ اور پرتھ اسکارچرز کے درمیان کھیلا گیا، جس میں برسبین ہیٹ نے 8 وکٹوں سے شاندار فتح حاصل کی۔

برسبین میں کھیلے گئے اس ہائی اسکورنگ مقابلے میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پرتھ اسکارچرز نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 257 رنز کا بڑا مجموعہ اسکور کیا۔

پرتھ کی جانب سے فن ایلن نے 79 جبکہ کوپر کونولی نے 77 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ESPNcricinfo (@espncricinfo)

جواب میں برسبین ہیٹ نے 258 رنز کا مشکل ہدف میچ کے آخری اوور کی پانچویں گیند پر صرف 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ برسبین ہیٹ کی فتح میں جیک وائلڈرمتھ اور میٹ رنشا نے کلیدی کردار ادا کیا۔

جیک وائلڈرمتھ 110 رنز کے ساتھ ناقابلِ شکست رہے جبکہ میٹ رنشا نے 102 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

یہ بھی پڑھیں : ہونڈا نے قسطوں پر گاڑیوں کے حصول کے لیے نئی فنانسنگ اسکیم متعارف کرا دی

دونوں کھلاڑیوں نے تیسری وکٹ کے لیے 212 رنز کی شراکت قائم کی جو بگ بیش لیگ کی تاریخ کی سب سے بڑی پارٹنرشپ ہے۔

اس کے ساتھ ہی پہلی بار ایک اننگز میں دو سنچریاں بنانے کا منفرد اعزاز بھی حاصل ہوا۔

میچ میں مجموعی طور پر 515 رنز بنے جبکہ دونوں ٹیموں نے مجموعی طور پر 36 چھکے لگائے، جو بگ بیش لیگ کی تاریخ میں ایک میچ میں سب سے زیادہ چھکوں کا نیا ریکارڈ ہے۔

واضح رہے کہ 258 رنز کا ہدف بگ بیش لیگ کی تاریخ کا سب سے بڑا ہدف تھا جو کامیابی سے حاصل کیا گیا، جبکہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں یہ تیسرا سب سے بڑا ہدف ہے جو تعاقب میں پورا کیا گیا۔

Scroll to Top