مہنگائی میں اضافہ، ایک ہفتے کے دوران قیمتوں میں 0.27 فیصد اضافہ

پاکستان میں ایک ہفتے کے دوران مہنگائی میں 0.27 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 1.21 فیصد تک پہنچ گئی۔

ادارہ شماریات نے ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی رپورٹ جاری کر دی ہے جس کے مطابق گزشتہ ہفتے ملک میں 11 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا، جبکہ 16 اشیاء کی قیمتوں میں کمی آئی۔ رپورٹ کے مطابق بریڈ، خشک دودھ اور دیگر 24 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ انڈے فی درجن 20 روپے تک مہنگے ہو گئے، اور زندہ مرغی کی قیمت میں فی کلو 20 روپے کا اضافہ ہوا۔ اس کے علاوہ، لہسن کی قیمت میں 8 روپے، چینی کی قیمت میں 1 روپے تک کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں پشاور میں چینی ذخیرہ اندوزی کے خلاف کریک ڈاؤن، دکان سیل، مالک گرفتار

دوسری جانب، ٹماٹر کی قیمت میں 1 روپے 58 پیسے اور پیاز کی قیمت میں ایک روپے تک کمی آئی۔ دال چنا کی قیمت میں 4 روپے اور دال ماش کی قیمت میں 3 روپے تک کی کمی ہوئی۔ اسی طرح، ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 18 روپے تک سستا ہوا۔

یہ رپورٹ ملک میں موجودہ اقتصادی صورتحال کی عکاسی کرتی ہے، جہاں چند اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے، لیکن کچھ اشیاء کی قیمتوں میں کمی بھی آئی ہے۔

Scroll to Top