بنگلہ دیش نے بھارتی شہریوں کے لیے ویزا سروس معطل کر دی

بنگلہ دیش نے بھارتی شہریوں کے لیے ویزا سروس معطل کر دی ہے۔

گزشتہ دنوں عثمان ہادی کے قتل میں بھارت کے ملوث ہونے کے مبینہ شواہد سامنے آئے تھے جس کے بعد بھارت اور بنگلہ دیش کے تعلقات میں مزید بگاڑ پیدا ہوا تھا ۔

گزشتہ روز بھارت کی طرف سے ایک اور رہنما کو جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دی گئیں تھیں اور اب اس تمام صورتحال کے بعد بنگلہ دیش نے بھارت کے لیے ویزا سروس معطل کردی ہے جس کا اطلاق دہلی میں بنگلہ دیش کے ہائی کمیشن اور اگارتلا بارڈر کراسنگ پوائنٹ پر ہوگا ۔

یہ فیصلہ دونوں ممالک کے درمیان موجود کشیدہ تعلقات کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

گزشتہ دنوں عثمان ہادی کے قتل میں بھارت کے ملوث ہونے کے شواہد منظر عام پر آئے تھے، جس کے بعد بھارت اور بنگلہ دیش کے تعلقات میں پہلے ہی کشیدگی تھی وہ مزید بڑھ گئی بنگلہ دیشی حکام کا کہنا ہے کہ ایسے اقدامات کو روکنے اور دونوں ممالک کے تعلقات کو متوازن رکھنے کے لیے فوری طور پر ویزا سروسز معطل کرنا ناگزیر ہو گیا ہے۔

یاد رہے کہ عثمان ہادی کے قتل کے بعد بھارت کی جانب سے ایک اور بنگلہ دیشی رہنما کو جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دی گئی تھیں حکام کے مطابق یہ دھمکیاں اور حالیہ شواہد دونوں ممالک کے تعلقات پر گہرا اثر ڈال رہے ہیں اور عوامی تحفظ کے پیش نظر ویزا سروس معطلی ایک ضروری اقدام تھا۔

بنگلہ دیشی حکام کے مطابق بھارتی شہریوں کی ویزا درخواستیں اور ان کے عمل درآمد پر اس وقت کوئی کارروائی نہیں ہوگی جب تک کہ حالات معمول پر نہ آجائیں۔ تاہم دونوں ممالک کے درمیان سفارتی رابطے جاری رہیں گے تاکہ مستقبل میں تعلقات کو بہتر بنانے کے لیے ممکنہ حل تلاش کیے جا سکیں۔

ویزا سروس معطلی کا اثر بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان تجارتی سرگرمیوں اور سرحدی آمد و رفت پر بھی پڑنے کا امکان ہے کیونکہ کئی شہری اور تاجروں کی آمد و رفت متاثر ہو سکتی ہے اگرچہ یہ اقدام عارضی ہے، لیکن اس سے دونوں ممالک کے تعلقات میں اعتماد کی بحالی میں وقت لگ سکتا ہے۔

Scroll to Top