ملک میں رجب المرجب کا چاند نظر آنے کے بعد رمضان المبارک کے آغاز سے متعلق اندازے سامنے آ گئے ہیں۔
کیلنڈر کے مطابق رمضان المبارک کا آغاز 20 یا 21 فروری 2026 کو متوقع ہے۔ اگر رجب اور شعبان دونوں مہینے اپنے مقررہ دن پورے کرتے ہیں تو پہلا روزہ فروری کے تیسرے ہفتے میں ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہےتاہم رمضان المبارک کے آغاز کا حتمی اعلان رویتِ ہلال کمیٹی چاند دیکھنے کے بعد ہی کرے گی۔
اسی طرح اگر رمضان کے 30 روزے مکمل ہوئے تو عید الفطر 22 مارچ 2026 بروز اتوار متوقع ہے جبکہ 29 روزے ہونے کی صورت میں عید 21 مارچ بروز ہفتہ منائے جانے کا امکان ہے۔
عید کی حتمی تاریخ کا اعلان شوال کا چاند نظر آنے کے بعد کیا جائے گا۔





