جدید اسمارٹ فونز کی دنیا میں عام تاثر یہی ہے کہ Galaxy اور iPhone اولین انتخاب ہیں، لیکن رواں برس چین کے بڑے برانڈز نے بھی بھرپور مقابلہ کیا ہے۔ Xiaomi اور Oppo نے نہ صرف بہترین فیچرز فراہم کیے بلکہ بعض مواقع پر Apple اور Samsung کو پیچھے چھوڑ دیا۔
Honor Magic V5 اس سال کے بہترین فولڈیبل فونز میں سے ایک کے طور پر سامنے آیا۔ یہ فون پتلا اور ہلکا ہونے کے ساتھ پریمیم مٹیریل، مضبوط ہنچ اور IP58/IP59 انگریس پروٹیکشن کے ساتھ متعارف ہوا۔ دونوں ڈسپلے بڑے، تیز اور فیچر سے بھرپور ہیں، جن میں اسٹائلس سپورٹ اور Dolby Vision سرٹیفیکیشن شامل ہے۔ اس کے عمدہ اسٹیریو اسپیکرز ملٹی میڈیا کے تجربے کو مزید شاندار بناتے ہیں۔
iPhone 17 Pro Max نے ایلومینیم کی باڈی متعارف کرائی، جس سے فون کا وزن اور کارکردگی بہتر ہوئی، مگر مضبوطی متاثر ہوئی اور اب خراشیں آسانی سے پڑ سکتی ہیں۔ پشت پر شیشے اور دھات کے ملا جلا استعمال کے ساتھ نئے رنگوں نے اسے حالیہ برسوں کے کم پسند کیے جانے والے ماڈلز میں شامل کر دیا ہے۔
Xiaomi 15 Ultra کا منفرد اور خوبصورت ڈیزائن اسے ایک آئیکونک فون بناتا ہے۔ اس میں p1440 LTPO OLED اسکرین، 12-bit کلر ڈیپتھ، ڈائنامک 120Hz ریفریش ریٹ اور Dolby Vision سپورٹ جیسے فیچرز شامل ہیں، جو دیکھنے کے تجربے کو لاجواب بناتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : مسجد نبوی کی محبت بھری صدا اب سنائی نہیں دے گی، مؤذن رحلت کر گئے
Galaxy S25 Ultra ایک مضبوط اور بہتر ڈیوائس ہے، اگرچہ یہ اپنی تمام توقعات پر پورا نہیں اتر سکا۔ چھوٹی بیٹری کے باوجود شاندار بیٹری ٹائمنگ فراہم کرتا ہے، ڈسپلے معیاری ہے اور اسٹائلس کے لیے بہترین انتخاب ہے۔
Oppo Find N5 جدید فولڈیبل ٹیکنالوجی کی بہترین مثال ہے۔ Snapdragon 8 Elite جنریشن چِپ سیٹ کے ساتھ یہ فون پتلا، ہلکا اور بڑی Si/C بیٹری کے ساتھ آیا ہے۔ شاندار ہنچ سسٹم اور طاقتور کیمرا سسٹم اسے ہمہ جہت اور طاقتور بناتے ہیں۔
سال 2025 میں اسمارٹ فونز کی دنیا میں نہ صرف روایتی برانڈز، بلکہ نئے چینی فونز نے بھی صارفین کے لیے دلچسپ اور متنوع اختیارات فراہم کیے ہیں۔





