اڈیالہ کے باہر حاضری میں حیران کن کمی، خیبرپختونخوا کارکنان کہاں ہیں؟

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی نئی سیاسی کمیٹی نے صوبائی نمائندگی کے حوالے سے اہم فیصلہ کیا ہے جس کے تحت پارٹی کے کارکنان اب باری باری مختلف صوبوں سے لاہور میں ہونے والے پروگرامز میں شرکت کریں گے۔

پی ٹی آئی کے سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے بتایا کہ آج اڈیالہ جیل کے باہر کارکنان کی تعداد اتنی زیادہ نہیں تھی جتنی عام طور پر پنجاب سے آتی ہے۔

انہوں نے وضاحت کی کہ پارٹی کے پروگرامز میں پنجاب سے حاضری زیادہ ہوتی ہے کیونکہ وہاں کی تنظیم اور پارلیمانی رہنما کارکنان کو پابندی کراتے ہیں، جبکہ خیبرپختونخوا کے لیے یہ پہلا موقع تھا جب صوبہ اپنی باری سے شامل ہوا۔

شیخ وقاص اکرم نے کہا آج چار ماہ بعد پہلی دفعہ خیبرپختونخوا کی باری تھی۔ کے پی کی تنظیم اور پارلیمنٹیرینز کی ذمہ داری تھی کہ کارکنان کو جمع کرائیں۔

خیبرپختونخوا سے کم حاضری کی وجہ شاید وہ نئے احکامات جو نئی سیاسی کمیٹی کی جانب سے دیے گئے تھے، وقت پر کارکنان تک نہیں پہنچائے جا سکے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ نئی کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ ایک ہفتہ پنجاب کے کارکنان اور ایک ہفتہ خیبرپختونخوا کے کارکنان باری سے شرکت کریں گے تاکہ ہر صوبے کی نمائندگی منصفانہ طریقے سے یقینی بنائی جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں : یورپ جانے کے خواہشمند افراد کے لئے خوشخبری

شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھا کہ خان کی محبت اور پارٹی کارکنان کی وفاداری ہمیشہ اعلیٰ سطح کی رہی ہے۔

مشکلات کے باوجود جب پارٹی کال دیتی ہے تو لوگ آتے ہیں، لیکن آج صورتحال مختلف تھی کیونکہ خیبرپختونخوا کی تنظیم کو بروقت اقدامات کرنا تھے۔

پارٹی قیادت کے مطابق یہ فیصلہ پارٹی میں صوبائی توازن قائم رکھنے اور کارکنان کی مساوی نمائندگی کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے تاکہ سیاسی سرگرمیوں میں تمام صوبوں کے لوگ یکساں طور پر شامل ہوں۔

Scroll to Top